ورلڈ کپ سے قبل آئی سی سی کی جانب سے کپتانوں کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام ٹیموں کے کپتانوں نے شرکت کی اور ایونٹ سے متعلق اظہار خیال کیا۔
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کا باقاعدہ آغاز کل سے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا جبکہ قومی ٹیم ایونٹ میں 6 اکتوبر کو اپنا پہلا میچ پاکستان اور نیدرلینڈز کے خلاف میچ سے ہوگا۔
ورلڈ کپ سے قبل آئی سی سی کی جانب سے کھلاڑیوں کے پیغامات کی ویڈیو شیئر کی جارہی ہیں۔
تاہم جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا بووما تقریب کے دوران سو گئے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
وائرل تصویر میں جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا بووما کو سوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
Temba Bavuma during the Captain's Round Table Event. pic.twitter.com/xaxRHTzg4V
— Mufaddal Vohra (@mufaddal_vohra) October 4, 2023
ٹیمبا بووما کے سونے کی وجہ سفر کی تھکاوٹ بتائی گئی ہے کیونکہ وہ بھارت آنے کے بعد نجی مصروفیات کے باعث دوبارہ جنوبی افریقہ روانہ ہوگئے تھے۔
جنوبی افریقی ٹیم جب دہلی میں پہلے میچ کی تیاریوں میں مصروف تھیں تو انہیں کپتانوں کے ایونٹ میں شرکت کے لیے احمد آباد جانا پڑا۔
تاہم انہوں نے اپنی گفتگو میں کہا کہ بہت سی ٹیموں کے کھلاڑیوں کو بھارت میں کھیلنے کا تجربہ ہے اور وہ یہاں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ رکتے ہیں۔
ٹیمبا بووما نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی ایونٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔