جنوبی افریقا ٹیم کے کپتان ٹیمبا باووما نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میں سنسنی خیز لمحات میں اپنی غیر موجودگی سے متعلق بتا دیا۔
جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹیمبا باووما نے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ لنچ بریک کے دوران زیادہ بات چیت نہیں ہوئی تھی، ہم سب صورتحال کی وجہ سے کافی پریشان تھے۔
جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ ٹیسٹ کے اختتامی لمحات میں پوری ٹیم نروس تھی اور میں اس صورتحال میں، میں ٹوائلٹ میں چھپ کر بیٹھ گیا تھا۔
پاکستان کو شکست دے کر جنوبی افریقا نے فائنل میں جگہ بنا لی
ٹیمبا باووما کا کہبا تھا کہ یہ کامیابی مجھ سمیت پوری ٹیم کے لیےجذباتی حیثیت رکھتی ہے، میچ میں کافی اتار چڑھاؤ آئے مگر خوشی ہے نتیجہ ہمارے حق میں آیا۔
یاد رہے کہ اتوار کو لنچ بریک سے قبل یکے بعد دیگر وکٹیں گرنے سے جنوبی افریقی ٹیم دباؤ کا شکار ہوگئی تھی تاہم وقفے نے وکٹ پر موجود بیٹرز کو سنبھلنے کا موقع دیا اور انھوں نے باقی رنز بناکر ٹیم کو 2 وکٹ سے فتح دلائی۔
خیال رہے کہ سنچورین ٹیسٹ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں دو وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری کے ساتھ اگلے سال ہونے والے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھی جگہ پکی کرلی۔