اشتہار

لاہور میں درجہ حرارت 2 ڈگری تک گرگیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور/کراچی : آج کم سے کم درجہ حرارت آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں مزید سردی بڑھنے کی پیش گوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق سردی کی شدت میں اضافے نے شہریوں کو مزید مشکلات سے دوچار کردیا، لاہور میں درجہ حرارت دو ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا جبکہ کراچی میں بھی کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن بھر موسم خشک جبکہ رات میں سرد رہنے کا امکان ہے، دن کے اوقات میں درجہ حرارت 21 سے 23 ڈگری تک رہ سکتا ہے جبکہ لاہور کا آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔

- Advertisement -

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا موجودہ درجہ حرارت دس ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور شہر میں چلنے والی ہواؤں کی رفتار دس کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں تین دن سے مطلع ابر آلود رہنے کے بعد آج سورج نکل آیا، آج تمام دن مطلع صاف رہے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں