منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

خواب نہیں حقیقت: ٹنڈولکر نے پاکستان کی جانب سے بھارت کیخلاف میچ کھیلا!

اشتہار

حیرت انگیز

سچن ٹنڈولکر بھارتی کرکٹ کا سب سے بڑا نام لیکن انہوں نے ٹیم انڈیا میں ڈیبیو کرنے سے قبل پاکستان کی جانب سے اپنی ہی ٹیم کیخلاف میچ کھیلا تھا۔

لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر دنیائے کرکٹ کے چند بہترین کھلاڑیوں میں شامل ہیں اور بھارتی کرکٹ کا سب سے بڑا نام ہیں جو کئی عالمی ریکارڈ اپنے نام رکھتے ہیں۔

سچن ٹنڈولکر نے اپنا انٹرنیشنل کرکٹ ڈیبیو 1989 کے آخر 16 سال کی عمر میں پاکستان کے خلاف ہی کیا تھا۔ تاہم کرکٹ شائقین کے لیے یہ بات کسی حیرت سے کم نہ ہوگی کہ سچن ٹنڈولکر نے بھارتی ٹیم سے قبل پاکستانی ٹیم کا حصہ بنے تھے اور انہوں نے ٹیم انڈیا کے خلاف ہی میچ کھیلا تھا۔

- Advertisement -

یہ واقعہ ہے سچن ٹنڈولکر کے بھارتی ٹیم کے لیے ڈیبیو کرنے سے تقریباً 3 سال قبل کا، جب 1987 میں کرکٹ کلب آف انڈیا (سی سی آئی) کی گولڈن جوبلی تقریب کے موقع پر روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک دوستانہ سیریز کھیلی گئی تھی۔

ممبئی کے ہریبورن اسٹیڈیم میں 20 جنوری پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک وارم اپ میچ ہو رہا تھا۔ کھانے کے وقفے کے دوران جاوید میاں داد اور عبدالقادر ہوٹل چلے گئے اور کھیل دوبارہ شروع ہونے تک واپس اسٹیڈیم نہ پہنچ سکے۔

پاکستان کو فیلڈنگ کے دوران کھلاڑیوں کی کمی محسوس ہوئی تو اس کے پاکستانی ٹیم کے کپتان نے بھارت سے ایک کھلاڑی دینے کی درخواست کی۔

اس وقت اسٹیڈیم میں 13 سالہ سچن ٹنڈولکر جونیئر کھلاڑی کے طور پر موجود تھے۔ پاکستان کی درخواست پر سچن ٹنڈولکر کو جاوید میاں داد کی جگہ فیلڈنگ کے لیے بھیجا گیا۔

ٹنڈولکر نے 25 منٹ تک یہ میچ پاکستان کی جانب سے اپنی ہی ملک کی ٹیم کے خلاف کھیلا۔ بعد ازاں میاں داد اور عبدالقادر واپس آگئے تو ٹنڈولکر میدان سے چلے گئے۔

چیمپئنز ٹرافی: نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا تعمیراتی کام کب مکمل ہوگا؟

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں