منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

اعصام الحق اور فلورن مرجیا نے بارسلونا اوپن ڈبلز ایونٹ جیت لیا

اشتہار

حیرت انگیز

بارسلونا : پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور فلورن مرجیا کی جوڑی نے بارسلونا اوپن ٹینس میں ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا ہے، جیت کا اسکور چھ چاراور چھ تین رہا۔

ہسپانوی شہربارسلونا میں کھیلے گئے اے ٹی پی سیریز کے ٹورنامنٹ میں پاکستانی اسٹار اعصام الحق اور رومانیہ سے تعلق رکھنے والے فلورن مرجیا کی جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

ڈبلز کے فائنل میں اعصام الحق اورمرجیا کا مقابلہ الیگزینڈر اور فلپ کی جوڑی سے ہوا، دو سیٹ تک کھیلے گئے میچ میں اعصام الحق کی جوڑی نے اسٹریٹ سیٹس سے کامیابی حاصل کی۔ جیت کا اسکور چھ چار اور چھ تین رہا۔

اس سے قبل کوارٹر فائنل میں اعصام الحق اور مرجیا نے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے موجودہ مینز ڈبل میں عالمی نمبر ایک ہنری کونٹی نن اور جان پیئرز کو شکست دی اور پھر سیمی فائنل میں سخت مقابلے کے بعد سابقہ عالمی نمبر ایک جوڑی ہوریا ٹکاؤ اور جولین راجر کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستانی ٹینس اسٹار نے رواں سال دوسرا ڈبلز ایونٹ کا ٹائٹل جیتا ہے، کیرئیر میں اب تک اعصام الحق تیرہ ٹائٹلز اپنے نام کرچکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں