تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

حفیظ اور پی سی بی میں کشیدگی، اہم پریس کانفرنس متوقع

آل راؤنڈر محمد حفیظ اور پاکستان کرکٹ بورڈ میں پھر کشیدگی، پی سی بی کی ہدایت پر حفیظ ‏ویسٹ انڈیز میں جاری کیریبین پریمئیر لیگ ادھوری چھوڑ کر وطن واپس پہنچ گئے۔

پی سی بی نے حفیظ کو بارہ ستمبر تک واپسی کی ڈیڈ لائن دی تھی جسے مدنظر رکھتے ہوئے ‏سابق کپتان سی پی ایل چھوڑ کر واپس آگئے۔

حفیظ کو اٹھارہ ستمبر تک این او سی جاری کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق اچانک بلانے پرمحمد ‏حفیظ بورڈ سے نالاں ہیں اور وہ ایک سے دو روز میں اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

رواں سال جنوبی افریقہ کےخلاف سیریز سے پہلے بھی حفیظ کو نجی لیگ چھوڑ کر جلد آنےکی ‏ہدایت کی گئی تھی تاہم بائیوسیکورببل کا حصہ نہ بننے پر انہیں ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ محمدحفیظ نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی20اسکواڈ کاحصہ ہیں۔

Comments

- Advertisement -