رپورٹر: امیر عمر چمن
چنیوٹ: نیزہ بازی میں گولڈ میڈلسٹ تصور عباس کی چنیوٹ کی ضلعی پولیس کی جانب سے پذیرائی کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کے رہائشی تصور عباس نے گزشتہ ہفتے جنوبی افریقہ میں انٹرنیشنل نیزہ بازی ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا۔
ٹینٹ پیگنگ ورلڈ کپ 2023 میں جنوبی افریقہ میں چنیوٹ کے رائیڈر تصور عباس نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے انفرادی طور پر گولڈ میڈل حاصل کرنے کے علاوہ پاکستان کو دوسری پوزیشن بھی دلوائی۔
اہل علاقہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد نے تصور لک کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ تصور عباس جب اپنے گاؤں پہنچے تو لوگوں نے اس کا بھرپور استقبال کیا اور ڈسٹرکٹ پولیس کی طرف سے بھی اس کی حوصلہ افزائی کی گئی۔
ٹینٹ پیگنگ کے اس ورلڈ کپ میں سعودی عرب نے پہلی، پاکستان نے دوسری اور بھارت نے تیسری پوزیشن حاصل کی، تصور لک کہتے ہیں کہ حکومتی سطح پر ان کے ساتھ تعاون کیا جائے تو وہ پہلے نمبر پر بھی آ سکتے ہیں۔