پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کے لیے مجوزہ شیڈول تیار کرلیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ایس ایل 10 کے باقی 8 میچز 17 سے 25 مئی تک کروانے کی توقع ہے، مجوزہ شیڈول کے تحت میچز راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی منظوری کے بعد شیڈول کا اعلان جلد متوقع ہے۔
اس حوالے سے ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ فائنل قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
یہ پڑھیں: پی ایس ایل 10 کی تمام خبریں
واضح رہے کہ پاکستان میں پی ایس ایل 10 اور بھارت میں آئی پی ایل جاری تھا لیکن مودی سرکار کا جنگی جنون کرکٹ کو لے ڈوبا اور دونوں لیگز کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔ تاہم پاک بھارت جنگ بندی کے بعد اب پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز پاکستان میں کرانے پر غور کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل 10 کے پلے آف مرحلے کی دوڑ سے ملتان سلطانز کی ٹیم باہر ہوچکی ہے، کراچی کنگز، پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ، اور لاہور قلندرز کی ٹیموں کے پلے آف میں پہنچنے کا فیصلہ بقیہ میچز کے دوران ہوگا۔۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پہلے ہی پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے۔