اشتہار

’اس شیدے نے سارا موڈ خراب کردیا‘

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تیرے عشق کے نام‘ میں حبا بخاری (رتبا) نے زاویار نعمان (خورشید) کا مذاق اڑا دیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تیرے عشق کے نام‘ میں اسامہ خان (التمش)، حبا بخاری (رتبا)، زاویار نعمان (خورشید، شیدے)، یشما گل (ازکا)، ندا ممتاز، جمال شاہ، اریشا رضی خان، دانیہ انور، نادیہ افگن، ساجد شاہ، منزہ عارف، ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض احمد بھٹی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی ماہا ملک نے لکھی ہے۔

- Advertisement -

’تیرے عشق کے نام‘ کی کہانی حبا بخاری، اسامہ خان، یشما گل اور زاویار نعمان کے گرد گھومتی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ حبا اور اسامہ محبت کرتے ہیں جبکہ زاویار نعمان بھی حبا بخاری سے محبت کرتے ہیں لیکن وہ ہر وقت ان کا مذاق اڑاتی رہتی ہیں۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ ’خورشید طالب علموں کو پڑھا رہے ہوتے ہیں اس دوران رتبا اور ازکا وہاں پہنچ جاتی ہیں اور کہتی ہیں کہ تمہیں پتا ہے خر کا کیا مطلب ہوتا ہے گدھا، اب اگر تھوڑا بہت پڑھ لکھ لیا ہوتا تو یہ تو پتا ہی ہوتا۔‘

خورشید طالب علموں سے کہتے ہیں کہ ’آپ لوگ جاؤ میں اگلی کلاس میں سمجھا دوں گا۔‘

رتبا کہتی ہیں کہ ’پتا ہے انسان کے نام سے اس کی شخصیت کا اندازہ ہوتا ہے اب اگر بھئی جس بندے کا نام ہی شیدا ہو تو اس کی شخصیت کیا ہوگی۔‘

خورشید کہتے ہیں کہ ’پتا ہے انسان کی حیثیت اور اوقات کا اندازہ کیسے لگایا جاتا ہے؟ اس کی زبان سے، ساری نعمتیں ہونے کے باوجود مہنگے ترین اسکولوں میں پڑھنے کے باوجود اگر انسان کی سوچ چھوٹی رہ جائے ناں تو وہ انسانیت سے گر جاتا ہے اور گدھا بھی اس سے بہتر ہوتا ہے۔‘

وہ رتبا اور ازکا کو کرارا جواب دے کر چلے جاتے ہیں پھر ازکا کہتی ہیں کہ کیا سمجھنے لگا ہے یہ خود کو ہمیں باتیں سنا کر گیا ہے اپنی اوقات بھول گیا ہے کیا، دوسری کزن کہتی ہیں کہ رتبا تم ماموں سے اس کی شکایت کرنا۔‘ رتبا کزن کی باتیں سن کر کہتی ہیں کہ ’اس شیدے نے سارا موڈ خراب کردیا۔‘

’تیرے عشق کے نام‘ میں مزید کیا ہونے جارہا ہے، یہ جاننے کے لیے تیسری قسط دیکھنا نہ بھولیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں