تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

’ماہا نے ایمان کو تھپڑ جڑ دیا‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’تیری راہ میں‘ کی 32ویں قسط میں ماہا (شازیل شوکت) نے ایمان (زینب شبیر) کو تھپڑ جڑ دیا۔

ڈرامہ سیریل ’تیری راہ میں‘ اداکارہ زینب شبیر (ایمان) اور اسامہ خان (فخر)، شازیل شوکت (ماہا فخر کی بہن) کا مرکزی کردار نبھا رہے ہیں، ڈرامے کے دیگر کرداروں میں شہروز سبزواری (احمر)، ثنا فخر، بہروز سبزواری ودیگر شامل ہیں۔

گزشتہ قسط میں احمر اور ماہا کی شادی کی تقریب منعقد کی گئی، ایمان اپنی نند ماہا کو دودھ پلانے کے لیے آتی ہیں تو ان سے دودھ ماہا پر گر جاتا ہے جس پر ماہا طیش میں آکر ایمان کو تھپڑ مار دیتی ہے۔

ماہا کی جانب سے تھپڑ مارے جانے کے بعد ایمان روتی ہوئی تقریب چھوڑ کر چلی جاتی ہیں۔

ڈرامے کی 33ویں قسط کی پرومو میں دکھایا گیا ہے کہ ایمان کے بھائی فخر اور ان کی والدہ کو بلا کر کہتے ہیں کہ یہ آپ سب کی خواہش پر رشتہ ہوا تھا ہم نے کوئی جھولی نہیں پھیلائی تھی رشتے کے لیے اور فخر تم نے تو وعدہ کیا تھا کہ میری بہن کو ہمیشہ خوش رکھو گے اور اب سب کے آگے میری بہن کو رسوا کروا رہے ہو۔

دوسری جانب احمر کی والدہ بھی ماہا کے رویے کو دیکھ کر اپنے بیٹے سے کہتی ہیں کہ میں تو حیران رہ گئی ہے ماہا اس طرح کیسے کرسکتی ہے۔

ادھر احمر، ایمان سے تھپڑ کا بدلہ لینا چاہتا ہے اور اسی لیے ماہا سے شادی کررہا ہے، احمر کہتا ہے کہ تم کیسی ہو تھپڑ کھا کر بھی خاموش ہو تمہاری جگہ میں ہوتا تو، اس پر ایمان کہتی ہیں کہ میری جگہ تم ہو بھی نہیں سکتے کیونکہ تم گھر توڑنے کے ارادے سے آئے ہو اور مجھ سے بدلہ لینا چاہتے ہو لیکن میں سب کو آباد دیکھنا چاہتی ہوں اور معاف کرنے پر یقین رکھتی ہوں۔

کیا احمر اور ماہا، فخر کو بدگمان کرکے ایمان کو طلاق دلوا دیں گے، یا پھر دونوں بے نقاب ہوجائیں گے اور فخر اور ایمان ہنسی خوشی زندگی گزار سکیں گے، یہ سب جاننے کے لیے تیری راہ میں روزانہ رات 7 بجے دیکھنا نہ بھولیں۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں