پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

حکومت تمام جماعتوں کو بٹھا کرٹرمزآف ریفرنس طے کرے، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے کمیشن بنانے کے اعلان پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

کپتان کا کہنا ہے صورتحال ڈی فیوزکرنے کے لئے چیف جسٹس کو خط لکھاگیا ہے تواس کاکوئی فائدہ نہیں، عمران خان کا کہنا ہے حکومت اگر سنجیدہ ہے تو تمام جماعتوں کو بٹھا کر ٹرمز آف ریفرنس طے کرے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ امید ہے چیف جسٹس بھی اتفاق رائے کے بغیرٹی اوآرز تسلیم نہیں کریں گے،عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت معاملے کی تحقیقات کرنے کے بجائے بلیک میل کررہی ہے۔

وزیراعظم نواز شریف اپنے خطاب میں پانامہ لیکس کے جواب دینے کے بجائے یہ بتارہے ہیں کہ یہ ظلم ہوگیا،وہ ظلم ہوگیا، عمران خان نے کہا کہ میری نوازشریف سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے۔

ایک طبقہ قوم کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے، عوام کاپیسہ چوری ہوتا ہے تو حکومت کا کام تحقیقات کرنا ہوتا ہے، یہ خواجہ آصف کے والد کا پیسہ نہیں کہ اسے معاف کردیا جائے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پتہ نہیں کونسی ترقی ہورہی تھی ،صرف ان کے بینک اکاؤنٹس کی ترقی ہورہی تھی ،انہوں نے کہا کہ چار حلقے کھول دیئے جاتے تو ہم دھرنا نہ دیتے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ جب کسی معاملے کواٹھائیں تو جمہوریت کو خطرہ ہوجاتا ہے، سارے کام فوج کرے، لیکن جب وہ کرپشن پکڑے تو جمہوریت خطرے میں آجاتی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس کی صحیح تحقیقات ہوئیں تو میں نیا پاکستان بنتے دیکھ رہا ہوں۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں