تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

انڈین آئیڈل کے بارے میں تہلکہ خیز انکشاف

بھارتی چینل پر آنے والے میوزک رئیلٹی شو کے حوالے سے ایسا انکشاف سامنے آیا ہے جسے سُن کر لوگوں کا ججز پر سے اعتبار ختم ہوجائے گا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق میوزک رئیلٹی شو انڈین آئیڈل ایک مرتبہ پھر تنقید کی زد پر آگیا ہے، جس کی وجہ ججز کی ڈرامے بازی اور جعلی رونا دھونا ہے۔

میوزک رئیلٹی شو پر تنقید میں اس وقت مزید اضافہ ہوگیا جب انڈین آئیڈل کے پہلے سیزن کے فاتح ابھیجیت ساونٹ نے شو پر تنقید کی۔

ابھیجیت ساونٹ نے کہا کہ میوزک شو میں صرف ‘محبت اور غریبی کی جھوٹی داستانوں’ پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے، حتیٰ کہ معروف گلوکار سونونگم نے بھی انہیں باتوں پر شو کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ‘شو میں ایسی حرکات صرف سستی شہرت مارکیٹنگ کےلیے جاتا ہے’۔

شو کے مہمان ججز اور سامعین نے انڈین آئیڈل کو متعصبانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ‘شو کے بہترین امیدوار پر کوئی توجہ نہیں دی جاتی’۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اکثر شو کے دوران دیکھا گیا ہے کہ کوئی نہ کوئی امیدوار جذباتی کہانی سناتا ہے اور پروگرام کے ججز جیسے نیہا ککٹر، وشال ڈدلانی اور ہمیش ریشمیا لائیو شو میں رونے کی ایکٹنگ کرنے لگتے ہیں۔

ججز کی ان حرکات کی وجہ سے بھارتی شہریوں نے ججز اور شو پر طنزاً مزاحیہ میمز بھی بنائی گئی ہے، پلّوای آنند نامی صارف بالی ووڈ فلم تھری ایڈیٹس کا ایک سین شیئر کیا جس میں دوبے نامی لائبریرین پرنسپل کے پاس جاکر اپنے پرمننٹ ہونے کا بتاتا ہے اور ساتھ کیپشن لکھا کہ ‘انڈین آئیڈل میں محبت کی جھوٹی کہانیاں، فضول اداکاری اور جذباتی مناظر دیکھنے کے بعد’۔

انڈین آئیڈل نامی میوزک رئیلٹی شو پر سوشل میڈیا صارفین کے طنزاً میمز اب بھی سوشل میڈیا پر شیئر ہورہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -