اشتہار

’بچہ تو بہت خوبصورت ہے‘ : انجان مرد کی آواز نے خاتون کے ہوش اڑا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

عصر حاضر میں ماں باپ اپنی مصروفیات کی وجہ سے بچوں پر نظر رکھنے کے لیے ٹیکنالوجی کی مدد حاصل کرتے ہیں مگر حال ہی میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا کہ جس کے بعد لوگ سوچنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

غیرملکی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے والدین نے اپنے بچے پر نظر رکھنے کے لیے مانیٹرنگ کیمرہ (بے بی مانیٹر) خریدا۔ خاتون جب صبح سو کر اٹھیں تو انجان مرد کی آواز سُن کر حواس باختہ ہوگئیں۔

میلبرن کی رہائشی کیارا نامی خاتون نے بتایا کہ 29 اکتوبر کو  جب وہ سو کر اٹھیں تو انہوں نے ایک انجان مرد کی آواز سُنی جو بچے کی تعریف کررہا تھا۔

- Advertisement -

کیارا کا کہنا ہے کہ ’وہ شخص بول رہا تھا کہ آپ کا بچہ بہت پیارا ہے‘۔

مزید پڑھیں: کم عمر بچوں کی شکلیں اچانک تبدیل، والدین خوف میں‌ مبتلا

آسٹریلوی خاتون کا کہنا تھا کہ ’جب میں نے اُس شخص کی آواز سنی تو بھاگ کر اپنے بیٹے ’زیکو‘ کے پاس گئی اور اُسے بیڈ سے اٹھا کر گود میں لے لیا کیونکہ مجھے بہت ڈر لگ رہا تھا‘۔

انہوں نے بتایا کہ بے بی مانیٹر چند ہفتے قبل اُس وقت خریدا جب بیٹے کا کمرہ علیحدہ کیا تھا اور ابھی اسے استعمال کرتے ہوئے صرف تین ہی دن ہوئے تھے۔

’جب انجان مرد کی آواز سُنی تو میں بہت زیادہ ڈر گئی تھی، میرے قدم ایک ہی جگہ رک گئے تھے جس کے بعد میں نے اپنے پارٹنر کو زبردستی جگایا اور پھر سارا واقعہ بیان کیا‘۔

انہوں نے بتایا کہ جب ہم نے مذکورہ کمپنی کو شکایت درج کرائی تو اُن کے انجینئر نے اس بات کی تصدیق کی کہ بے بی مانیٹر ہیک ہوگیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں