تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

رانا شمیم کے بیان حلفی سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف

سابق چیف جج گلگت بلتستان راناشمیم کے بیان حلفی سے متعلق بڑا انکشاف سامنے آگیا۔ ‏

اخبار سے گفتگو میں برطانوی سولیسٹر چارلس گتھری نے انکشاف کیا کہ رانا شمیم نے بیان حلفی ‏پر دستخط نوازشریف کےدفتر میں کیے.

چارلس گتھری نے کہا کہ دستاویزات کا پوری طرح سےمطالعہ نہیں کرسکے علم تھا نوازشریف ‏سےمتعلق اس میں کوئی بڑی بات ہے دستاویزات کو سرسری دیکھنےکےبعدان کی تصدیق کر دی۔

برطانوی سولیسٹر کے مطابق نوٹری شناخت کی تصدیق کے بعد دستاویزات پر مہر لگاتا ہے ‏دستاویزات کےاصل ہونےکی کوئی ذمہ داری نہیں ہوتی دستخط کےوقت ان کے اردگرد کافی لوگ ‏موجود تھے ان لوگوں کی موجودگی سےلگادستاویزات کافی اہمیت کےہیں حسن نواز کے دفتر میں ‏بیان حلفی پردستخط کیےگئے۔

تہلکہ خیز انکشاف پر وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان ‏حلفی کی کہانی کھل کرسامنےآگئی لندن میں حسن نوازکےدفترمیں بیان حلفی پردستخط کرائے ‏جاتے ہیں۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں فوادچوہدری نے کہا کہ حسین نوازبیان حلفی صحافی انصارعباسی ‏کو بھیجتے ہیں حسین نوازبیان حلفی اس وقت بھیجتےہیں جب مریم کی عدالت میں پیشی ہوتی ‏ہے راناشمیم کےبیان حلفی کی اب کوئی حیثیت نہیں رہ گئی۔

Comments

- Advertisement -