تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بھارت میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، متعدد گھر اور گاڑیاں بہہ گئیں

ہماچل پردیش: بھارت میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، نشیبی علاقے زیر آب آگئے، متعدد گھر اور گاڑیاں بہہ گئیں، درجنوں دکانوں کو نقصان پہنچا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست ہماچل پردیش کے ضلع دھرم شالا اور بالائی علاقوں میں بارشوں نے تباہی مچادی، سیلاب کے سبب نشیبی علاقے زیر آب اور نالوں میں طغیانی آگئی، متعدد مکان، سڑکوں پر کھڑی گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں۔

سڑکوں پر کئی مقامات پر تودے گرنے سے گاڑیوں کی آمدورفت متاثر ہوئی، کسی دیگر آفت کے خدشے کے پیش نظر لوگوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہماچل پردیش کے بیشتر اضلاع میں کل شام سے موسلا دھار بارش ہورہی ہے، بارش اور سیلاب کی وجہ سے دھرم شالا میں سڑکوں پر کھڑی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

دھرم شالا میں 185 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، دیگر اضلاع پالم پور میں 155 ملی میٹر، بیج ناتھ اور مالا میں 105 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گج کی کھائی میں بارشوں نے تباہی مچائی، گھروں میں پانی داخل ہوگیا اور کئی گھر سڑکوں پر بہہ گئے۔

دوسری جانب قبائلی اضلاع لاہول، اسپیتی کے کمشنر نے ریاست میں مون سون اور موسلا دھار بارش سے قومی شاہراہ نمبر تین منالی، لیہہ قومی شاہراہ پر تلنگانہ نالہ ، بھرت پور نالہ میں پانی کی سطح میں اضافے کے پیش نظر لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان شاہراہوں پر سفر کرنے سے گریز کریں۔

Comments

- Advertisement -