تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

دہشت گردی کا مقدمہ : عدالت نے عمران خان کو 12 بجے طلب کرلیا

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے دہشت گردی کے مقدمے میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو 12 بجے طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطاب انسدادِ دہشت گردی عدالت میں ‏چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے کیس کی سماعت کی ، عمران خان کی جانب سے وکیل بابراعوان اور انسداد دہشتگردی کی عدالت میں تعینات ہونے والے نئے پراسیکیوٹر راجہ نوید حسین حکومت کی جانب سے پیش ہوئے۔

جج راجہ حسن جواد نے کہا کہ عمران خان کو عدالت کے سامنے پیش ہونا پڑے گا ، جس پر وکیل بابراعوان نے بتایا کہ اسلام آباد پولیس عمران خان کو لکھ کر بھیجتی ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے، مجھے گیارہ منٹ بعد دھکم پیل کے بعد عدالت میں داخل ہونے کا موقع ملاتھا۔

جج نے ریمارکس دیئے کہ ہم اس ضمانت پر آج ہی دلائل سنیں گے، پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ پہلے ملزم کو عدالت پیش کریں پھر ہم بحث کریں گے۔

جج نےمقدمہ کا ریکارڈ طلب کرلیا اور ہدایت کی جن کو دھمکی دی گئی اس کا بیان بھی پڑھ کر سنائیں،اس فرض شناس افسر نے اس سے پہلے کتنے دہشتگردی کے مقدمہ کیے ہیں۔

عدالت نے غیر متعلقہ افراد کو عدالت آنے سے بھی روک دیا، جج راجہ جواد عباس حسن نے ریمارکس دیئے کہ گزشتہ سماعت کی طرح عدالت میں غیر متعلقہ افراد نہ آئیں ، میں نے عدالت دیکھنی ہوتی ہے کوئی نظر ہی نہیں آتا، آج تین عدالتیں کھلی ہیں آپ کو لسٹ دیں گے ، وہ وکلاء کمرہ عدالت میں آئیں گے۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ‏چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 12 بجے دوبارہ طلب کرلیا۔

یاد رہے عدالت نے عمران خان کی یکم ستمبر تک ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی تھی۔

Comments

- Advertisement -