تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

امریکا میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، شدت پسند گرفتار

واشنگٹن: امریکی ریاست نیویارک میں پولیس نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ایک شدت پسند کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے بتایا ہے کہ پولیس نے نیو جرسی ریاست سے لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ سے وابستہ ایک شدت پسند کو حراست میں لیا ہے جس پر نیویارک میں حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق استغاثہ نے اعلان کیا کہ 42 سالہ لبنانی الیکسی صعب نے 2008ءمیں ایران نواز لبنانی حزب اللہ سے عسکری تربیت حاصل کی تھی۔

امریکا اس تنظیم کو 1997 کے بعد سے ہی ایک دہشت گرد تنظیم کے طور پر ڈیل کررہا ہے۔ حزب اللہ کی غیر ملکی آپریشن شاخ جو بلغاریہ میں اسرائیلی سیاحوں پرحملوں میں ملوث بتائی جاتی ہے کو الیکسی صعب نے امریکا میں اہم اہداف کے بارے میں معلومات فراہم کی تھیں۔

2000ءمیں امریکا میں آباد ہونے اور باقاعدگی سے تربیت کے لیے لبنان کا سفر کرنے کے بعد صعب نے حزب اللہ کو نیو یارک میں نمایاں مقامات، خاص طور پر اقوام متحدہ کے صدر دفتر، ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ، ٹائمز اسکوائر، پل، سرنگوں اور ہوائی اڈوں کے بارے میں تفصیلی انٹلیجنس معلومات مہیا کی تھیں۔

2005ءمیں اس نے ایک دوسرے ملک کا کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ایک مشتبہ اسرائیلی جاسوس کو قتل کرنے کی بھی کوشش کی تھی۔ اس پرالزام ہے کہ اس نے سنہ 2012ء ایک فرضی شادی کی تاکہ وہ اپنی ساتھی کو امریکا لانے کے بعد اسے بھی امریکی شہریت دلوا سکے۔

مین ہٹن کے وفاقی پراسیکیوٹر جیفری برمن نے کہا ‘ملزم امریکا میں ممکنہ اہداف کی تلاش میں تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صعب امریکی شہریت حاصل کرنے کے باوجود کئی دہائیوں سے سیکڑوں افراد کو ہلاک کرنے اور دہشت گردانہ کارروائیوں کی ذمہ دار دہشت گرد تنظیم حزب اللہ کا وفادار ہے۔

الیکسی صعب پر نو الزامات عائد کیے گئے۔ ان الزامات میں ایک دہشت گرد تنظیم کی مدد کرنے کے الزامات بھی شامل ہیں۔ دہشت گرد تننظیم سے معاونت پر 20 سال اور دہشت گردانہ مقاصد کے لیے جعلی شادی کی کوشش پر 25 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -