ایران سے متصل بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں کے حملے میں 10 جوان شہید ہو گئے جب کہ کلیئرنس آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک اور 3 کو گرفتار کر لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کیچ کےعلاقے میں 25 اور 26 جنوری کی درمیانی دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پرحملہ کیا جس کے نتیجے میں 10 فوجیوں نے جام شہادت نوش کیا۔
فائرنگ کےتبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا اور کئی زخمی ہوئے جب کہ کلیئرنس آپریشن کے دوران3 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔علاقے میں کلیئرنس آپریشن بدستورجاری ہے.
- Advertisement -
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مسلح افواج دہشت گردوں کےخاتمےکیلئے پرعزم ہے ہر قیمت پر دہشت گردی کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔