جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کا حملہ، 3 جوان اور 1 شہری شہید

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: شمالی وزیرستان علاقے دتہ خیل میں دہشتگروں نے بارود سے بھری گاڑی سے حملہ کر کے فوج کے 3 جوانوں اور ایک سویلین کو شہید کر دیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دتہ خیل میں دہشتگروں کے حملے میں نائیک سید اللہ شاہ، سپاہی جواد، کانسٹیبل حکیم جان اور ایک سویلین شہید ہوا، خودکش بمبار بڑے عوامی اجتماع کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اہلکاروں کی بروقت کوشش سے بڑے سانحے کو روک لیا گیا، سکیورٹی اہلکاروں نے مشتبہ گاڑی کو روکا تھا۔

فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشتگردی کے خاتمے کا عزم کیا۔ سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

قبل ازیں سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 6 دہشتگردوں کو ہلاک کیا۔ آپریشن کوٹ اعظم میں میں کیا گیا جہاں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

6 ہلاک دہشتگردوں سے ہتھیار اور گولیاں برآمد کر لی گئیں، اہل علاقہ نے دہشتگردی کے خاتمے کیلیے فوج کے بھرپور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں