ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

سعودی عرب میں دہشت گرد حملہ، پاکستان کا ردعمل آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان نے سعودی عرب میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے آئل ٹینکر کو نشانہ بنانے کے واقعے کو خطے کے امن و سیکورٹی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔

بحیرہ احمر کے ساحل پر سعودی عرب کی جدہ بندرگاہ پر لنگر انداز ’بی ڈبلیو رہائن‘ نامی سنگاپور کے پرچم بردار پیٹرول ٹینکر میں خارجی حملے کے باعث دھماکا ہوا۔

جہاز کی کمپنی بی ڈبلیو گروپ کی طرف سے جاری کیے گئے تحریری بیان کے مطابق دھماکے میں جہاز کے 22 رکنی عملے کو بغیر کسی نقصان کے بچالیا گیا ہے۔

سعودی عرب میں بندرگاہ پر پیٹرول ٹینکر میں دھماکا

پاکستان نے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب میں دہشت گردحملےکی مذمت کرتے ہیں، ایسے حملے خطےمیں امن اورسیکیورٹی کیلئےخطرہ ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان مکمل طور پر سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے اور دہشت گردحملوں کوفوری روکنےکامطالبہ کرتاہے۔

بندرگاہ دھماکے سے متعلق سعودی عرب اور یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع جاری ہے ، حوثی باغیوں کی جانب سے متعد د بار سعودی عرب کے مختلف شہروں میں ڈرون حملے کیے گئے جسے سعودی فورسز نے فضا میں ہی ناکام بنایا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں