تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پشاور میں سربند پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ، ڈی ایس پی سمیت 3 اہلکار شہید

پشاور: پشاور: سربند پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی سمیت 3 اہلکار شہید ہو گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پشاور میں سر بند پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، حملے کے نتیجے میں ڈی ایس پی سردار حسین سمیت 3 اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ دہشتگردوں نے مختلف اطراف سے حملہ کیا، حملے میں دستی بم، اسنائپر رائفل، خودکار اسلحہ استعمال کیا گیا۔

ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب کے مطابق ڈی ایس پی سردار حسین کو  دہشتگردوں نے انہیں اور باقی محافظوں کو رائفل سے نشانہ بنایا جس کی زد میں آکر دو اہلکار بھی زخمی ہوئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئے۔

ایس ایس پی آپریشن کا مزید کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی تلاش کیلئے علاقےمیں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -