تازہ ترین

محرم الحرام میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کرنیوالا دہشتگرد گروہ گرفتار

پشاور: خیبرپختونخوا (کے پی) کے انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے صوبائی دارالحکومت پشاور میں دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔

کے پی کے انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے صوبائی دارالحکومت پشاور محرم میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کرنیوالے دہشتگرد گروہ کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خیبرپختونخوا کے اضلاع پشاور اور ہنگو سے کالعدم تنظیم داعش  کے کم از کم 10 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا جو محرم کے مہینے میں دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان اور اس کے ساتھی محرم کے مہینے میں امن خراب کرنا چاہتے تھے، گرفتار دہشت گردوں میں ٹارگٹ کلرز بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے گزشتہ روز تورواری پہاڑوں ہنگو سے چار مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا، گرفتار دہشت گرد علاقے کے لوگوں سے تاوان کی رقم وصول کرنے میں ملوث تھا۔

Comments

- Advertisement -