ہفتہ, جولائی 6, 2024
اشتہار

باجوڑ: سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں مطلوب دہشت گرد مارا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں مطلوب دہشت گرد مارا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں مطلوب دہشت گرد کمانڈر عرفان اللہ عرف عدنان ہلاک ہوگیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔

- Advertisement -

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ مارا گیا دہشت گرد بھتہ خوری اور بے گناہ شہریوں پر حملوں میں بھی ملوث تھا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، مقامی لوگوں نے دہشت گردی کے خلاف آپریشن کو سراہا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا تھا جس کے دوران انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر نجیب عرف عبدالرحمٰن اور دہشت گرد کمانڈر اشفاق عرف معاویہ سمیت 7 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے۔

آئی ایس پی آر کا بتانا تھا کہ ضلع لکی مروت میں کئے گئے ایک اور آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کی موثر کارروائی میں مزید دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں