تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ضلع باجوڑ میں فورسز کی کارروائی میں دہشت گرد ہلاک، 2 جوان شہید

راولپنڈی: خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں دو جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع باجوڑ کے علاقے ہلال خیل میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سے ہتھیار اور گولیاں برآمد کرلی گئیں، دہشت گرد فورسز پر حملوں اور تخریب کاری میں ملوث تھا۔

فائرنگ کے تبادلے میں نائیک تاج محمد اور لانس نائیک امتیاز خان شہید ہوئے۔ نائیک تاج محمد کا تعلق کوہاٹ جبکہ لانس نائیک امتیاز خان کا مالاکنڈ سے تھا۔

8 نومبر کو سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر ضلع خیبر کے علاقے شکاس میں آپریشن کیا تھا جس میں فائرنگ کے دوران انتہائی مطلوب دہشت گرد لیاقت علی عرف شاہین مارا گیا تھا۔ آپریشن میں 28 سالہ سپاہی سلیم خان شہید بھی ہوا تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ لیاقت علی سے متعلق مسنگ پرسن ہونے کا پروپیگنڈہ کیا جا رہا تھا، آپریشن کے دوران ہتھیار اور گولیاں بھی برآمد کی گئیں، پاک فوج ہر قیمت پر دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔

Comments

- Advertisement -