اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

سیکیورٹی فورسز کا پنجگور میں آپریشن ، مطلوب دہشت گرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : سیکیورٹی فورسز نے پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران مطلوب دہشت گرد چاکر لیاقت کو ہلاک کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ، آپریشن کے دوران مطلوب دہشت گرد چاکر لیاقت ماراگیا۔

آئی ایس پی آر کاکہنا تھا کہ آپریشن کےدوران 2دہشت گردزخمی بھی ہوئے تاہم ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ مارےجانےوالےدہشت گردی کی کئی کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے اور سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمےکیلئےپُرعزم ہیں۔

یاد رہے گذشتہ روز سکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے جی پی اے کمپلیکس گوادر پر بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے حملے کی کوشش کو ناکام بنایا تھا۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں