راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد عظیم اللہ عرف غازی مارا گیا۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق رزمک میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں جھڑپ ہوئی۔ ہلاک دہشتگرد سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں اور بے گناہ شہروں کے قتل میں ملوث تھا، اہل علاقہ کی جانب سے فوجی آپریشن کو سراہا گیا۔
رزمک میں ممکنہ دہشتگردوں کی تلاش اور خاتمے کیلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
گزشتہ ماہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے کیے گئے انٹییجنس بیسڈ آپریشن کے دوران جونوانوں اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔
مقابلے میں سکیورٹی فورسز کا جوان شکیل شفت دہشتگردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوا تھا۔ فوج کی جانب سے علاقے میں موجود ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلیے کلیئرنس آپریشن کیا گیا تھا۔