جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

بلوچستان: سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد مارا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد مارا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد علی جان ہلاک اور 2 دہشت گرد زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز، شہریوں پر حملے میں ملوث تھا۔

- Advertisement -

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد سے گولیاں اور ہتھیار برآمد کرلیے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں دیگر دہشت گردوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل خیبرپختونخوا کے ضلع دیر میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی تھی، سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان نے موثر بارڈر مینجمنٹ کے لیے افغان عبوری حکومت کے سامنے معاملہ اٹھایا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی، افغان حکام اپنی سرزمین کا پاکستان کیخلاف استعمال روکیں۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں