12.9 C
Dublin
جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

کراچی میں کالعدم تنظیم کے دہشت گرد سمیت سات افراد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرقائد کے علاقے پریڈی میں پولیس نے کالعدم تنظیم القاعدہ برصغیرسے تعلق رکھنے والے دہشتگرد ڈاکٹر عثمان کوگرفتارکرلیا۔

کراچی پریڈی پولیس نے صدرمیں ایک کاروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دہشت گرد گرفتارڈاکٹرعثمان کو گرفتارکرکے کلاشنکوف برآمد کرلی۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹرعثمان پیشے کے لحاظ سے ڈینٹسٹ ہے، ملزم نے دوران تفتیش سانحہ صفورہ کے مرکزی کرداروں کو معاونت فراہم کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

- Advertisement -

ڈاکٹرعثمان مختلف ذرائع سے القاعدہ برصغیر کو مالی معاونت فراہم کرتا تھا، ذرائع نے بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے تفتیش میں مزید انکشافات متوقع ہیں۔

دوسری جانب لیاری کے علاقے پھول پتی لین، دبئی چوک میں آپریشن کے دوران سرکاری اسکول کےصحن سے کھدائی کےدوران بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ہوکرلیاگیا جبکہ آپریشن میں تین خواتین سمیت سات افراد حراست میں لے لیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں