بدھ, مئی 28, 2025
اشتہار

بھارتی اسپانسرڈ پراکسیز کی معاونت سے دہشت گرد کارروائیاں پھر بے نقاب

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی اسپانسرڈ پراکسیز کی معاونت سے دہشت گرد کارروائیاں پھر بے نقاب ہوگئی، بھارتی خفیہ ایجنسیاں پراکسیز کو مالی معاونت فراہم کرتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں بھارتی پراکسیز کی سہولت کاری بے نقاب ہوگئی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بلوچستان میں بھارتی اسپانسرڈ پراکسیزکی معاونت سے دہشت گرد کارروائیاں ہوتی ہیں، بھارتی خفیہ ایجنسیاں پراکسیز کو مالی معاونت فراہم کرتی ہیں اور اس کے ساتھ حملوں کی منصوبہ بندی،تربیت اوراسلحہ بھی دیتی ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ بھارتی پراکسیز کے کالعدم تنظیموں کیساتھ سرکاری روابط بھی ہیں، یہ کالعدم تنظیموں کے زخمیوں کو علاج بھی فراہم کرتی ہیں۔

ذرائع نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت کے ساتھ بھارتی میڈیا بھی دہشت گردوں کی پشت پناہی کرتا ہے اور پاکستان میں دہشت گرد حملوں کی خبر سب سے پہلے بھارتی میڈیا ہی دیتا ہے۔

دہشت گرد حملے کی خبر بھارتی ذرائع ابلاغ کے اکاؤنٹس سے جاری ہوتی ہے، اور ان خبروں کوبھارتی میڈیا پروپیگنڈے کیلئے استعمال کرتا ہے۔

بھارتی چینلز کے اینکرز نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ کالعدم تنظیموں کا دفتردہلی میں ہونا چاہیے، بھارتی حکومت کالعدم تنظیموں کو سرکاری سطح پر معاونت کرے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جنگی جنون میں مبتلامودی سرکار اور بھارتی فوج نے خطے کا امن خطرےمیں ڈال دیا ہے۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں