ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

افریقی ملک نائجر میں دہشت گردوں کا مسجد پر حملہ ، 44 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

نائجر : افریقی ملک نائجر میں دہشتگردوں کے مسجد پر حملے میں 44 افراد جاں بحق ہوگئے ، حکومت نے شہریوں کی ہلاکت پر تین دن کے سوگ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق افریقی ملک نائجر میں دہشت گردوں نے مسجد پر حملہ کردیا ، جس کے نتیجے میں چوالیس افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

خبر ایجنسی نے بتایا کہ گزشتہ روز کو نائجر کے دیہی قصبے کوکورو میں مسجد پر دہشت گردوں نے اس وقت کیا جب لوگ مسجد میں نماز ادا کر رہے تھے۔

دہشت گردوں نے مسجد کو گھیر ا اور لوگوں کو نشانہ بنایا جبکہ حملہ آوروں نے مقامی بازار اور گھروں کو بھی آگ لگا دی۔

وزارت نے حملہ آوروں کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لانے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا حملے میں 44 افراد جاں بحق جبکہ 13 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

یہ حملہ برکینا فاسو اور مالی کے ساتھ سرحدوں کے قریب ایک علاقے میں ہوا – ایک ایسا خطہ جہاں اسلامک اسٹیٹ گروپ اور القاعدہ سے وابستہ جہادی برسوں سے سرگرم ہیں۔

نائجر کی حکومت نے دہشت گردوں کے حملے میں 44 شہریوں کی ہلاکت پر 3 دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں