تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

شمالی وزیرستان میں ملٹری پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، جوان شہید

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں نے ملٹری پوسٹ پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامیہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں کے ملٹری پوسٹ پر حملے پر سکیورٹی فورسز کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی عمران خان شہید ہوگیا، دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

گزشتہ روز شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشت گردوں نے ملٹری چوکی پر فائرنگ کی تھی۔ فائرنگ کے تبادلے پاک فوج کے 28 سالہ سپاہی حامد علی شہید ہوگئے تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے، ہمارے جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

Comments

- Advertisement -