جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے جوان شہید

اشتہار

حیرت انگیز

وانا: شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں فوجی جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں نے شیوا کے علاقے میں ملٹری پوسٹ پر فائرنگ کی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ فوجی جوانوں نے دہشت گردوں کی فائرنگ پر جوابی کارروائی کی۔

- Advertisement -

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں 32 سال کے نائیک نور مرجان شہید ہوگئے، نائیک نور مرجان کا تعلق کرم سے تھا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

مزید پڑھیں: شمالی وزیرستان میں‌ دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو اہلکار شہید

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں دو اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ نائیک رحمان کا تعلق چترال جبکہ لانس نائیک عارف کا تعلق خیبرپختون خواہ کے ضلع ٹانک سے تھا۔

خیال رہے کہ تیس اکتوبر کو محکمہ انسداد دہشت گردی فورس نے شمالی وزیرستان میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کے 2دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔ جن کی شناخت لعل مرجان عرف یاسر اور زر قیوم عرف زڑگے کے ناموں سے ہوئی تھی۔

سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں سے ایس ایم جی، ہینڈگرنیڈ، میگزین اورکارتوس برآمد ہوئے تاہم دیگر دہشت گرد رات کے تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے تھے۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں