اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران دو دہشتگردوں کو ہلاک کر کے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، فورسز سے فائرنگ کے شدید تبادلے میں دو شر پسند مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کی شناخت فہیم نواز عرف گنڈاپوری اور محسن نواز کے ناموں سے ہوئی، ان سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، یہ دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں سمیت ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری سمیت بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشتگرد کو ختم کرنے کیلیے سینی ٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا۔ فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلیے پُرعزم ہیں۔

گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوا تھا۔

دہشتگردوں نے سنجاوی روڈ ہرنائی پر مسافر گاڑیوں کو روکنے کی کوشش کی تھی جس پر سکیورٹی فورسز نے فوری جوابی کارروائی کی اور شر پسندوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔

فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ دوسرے زخمی ہوا تھا، فورسز کے بروقت جواب نے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا تھا، علاقے میں شر پسندوں کے خاتمے کیلیے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری رہا۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں