شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس آپریشن کے دوران اہم دہشت گرد مارا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کےعلاقےاسپن وام میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا تو کارروائی کےدوران فائرنگ کےتبادلےمیں دہشتگرد صدام مارا گیا۔
آپریشن کے دوران ہتھیار اور گولیاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ صدام آئی ای ڈی بنانے کا ماہر اور دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث تھا، دہشتگرد صدام ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائےتاوان میں بھی مطلوب تھا۔
چند روز قبل دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے تھل میں آپریشن کیا جس کے میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے تھے۔
ہلاک دہشت گردوں کی شناخت غیور اور بہاؤالدین کےنام سےہوئی۔ دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی تعدادمیں گولیاں اورہتھیار برآمد کیے گئے۔