جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

دہشت گردوں نے کراچی پولیس کے افسران وجوانوں کونشانہ بنانا شروع کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں دہشت گردوں نے 23 دن کے دوران کراچی پولیس کے 3 افسران و جوان کو شہید اور ایک زخمی کیا، تمام واقعات میں پولیس اہلکاروں کو شناخت کرنے کے بعد نشانہ بنایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں نے کراچی پولیس کےافسران وجوانوں کونشانہ بناناشروع کردیا، 23 دن کے دوران کراچی پولیس کے 3 افسران و جوان شہید اور ایک زخمی ہوا۔

کراچی کے علاقے محمودآباد میں ون فائیوکے اہلکار نعمان کوشہید کیا گیا، ملزمان قتل کےبعدنعمان کااسلحہ ساتھ لےگئے جبکہ کورنگی میں پولیس اہلکار اصغر کو شہید کیا گیا اور اس واقعے میں بھی ملزم اسلحہ ساتھ لے گئے۔

- Advertisement -

آج جٹ لائنزمیں اےایس آئی غلام محمدکوفائرنگ کرکےقتل کیاگیا اور ملزم قتل کے بعدغلام محمد کا اسلحہ ساتھ لے گئے، تمام واقعات میں پولیس اہلکاروں کو شناخت کرنے کے بعد نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اے ایس آئی غلام محمد گھر سے نکل کر ڈیوٹی پر جارہا تھا تو لائنز ایریا فرنیچر مارکیٹ میں پان کے کیبن پر رکا ، ملزمان آئے اور گولیاں مار کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جائے وقوع سے 30بور کا ایک خول ملا، جائے وقوع سے ملے خول کا فرانزک ٹیسٹ کرایا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں