جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

ٹیسلا الیکٹرک کاریں کب بھارت آرہی ہیں، ایلون مسک نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا کے امیرترین اشخاص میں سے ایک ایلون مسک نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ ان کی کمپنی کی الیکٹرک کاریں کب بھارت آئیں گی۔

غیرملکی میدیا رپورٹس کے مطابق سی ای او ٹیسلا ایلون مسک نے کہا کہ بھارت میں الیکٹرک گاڑیاں فراہم کرنے کے حوالے سے ان کی کمپنی کی سوچ واضح ہے اور یہ ایک قدرتی پیش رفت ہوگی۔

ٹیسلا پڑوسی ملک میں اپنی فیکٹری لگانے کے لیے جگہ تلاش کر رہی ہے، اس خبر کے آنے کے بعد ایلون مسک کا یہ بیان سامنے آیا ہے۔

- Advertisement -

بتایا گیا ہے کہ مہاراشٹر اور گجرات نے ٹیسلا کو الیکٹرک وہیکل مینوفیکچرنگ پلانٹ کے قیام کے لیے زمین کی پیشکش کی ہے۔ تلنگانہ حکومت بھی اس کے لیے ٹیسلا کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے۔

پلانٹ لگنے کی صورت میں ٹیسلا بھارت میں 2 سے 3 ارب امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گی۔ اس کے ساتھ، ٹیسلا کی الیکٹرک کاریں ملکی اور بین الاقوامی مانگ کو بھی پورا کریں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں