جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

ٹیسلا کی گاڑیاں تیار کرنیوالی فیکٹری میں روبوٹ کا انجینئر پر حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

معروف امریکی آٹوموبائلز، آٹومیکر اور انرجی کمپنی ’ٹیسلا‘ کی گاڑیاں بنانے والی فیکٹری میں روبوٹ نے انجنیئر پر حملہ کرکے اسےخونم خون کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ 2021 کا ہے جسے اب رپورٹ کیا جا رہا ہے، دو عینی شاہد ملازمین کے مطابق ٹیسلا روبوٹ نے انجنیئر پر اس وقت حملہ کیا جب وہ دو ناکارہ روبوٹس کو ٹھیک کرنے کیلئے سافٹ وئیر پروگرامنگ میں مصروف تھا۔

روبوٹ کے ہاتھوں پہلا قتل ہونے والا انسان کون؟

- Advertisement -

روبوٹ نے انجنیئر کو زمین پر گرادیا اور دھات سے بنے اپنے نوکیلے پنجے انجنیئر کی کمر اوربازو میں گھونپ دیے جس سے ملازم خونم خون ہوگیا، حملہ کرنے کے بعد انجینئر کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا تاہم اب اس کی حالت بہتر ہے۔۔

اس واقعے پر عملے کے دیگر ملازمین نے فوری ہنگامی بٹن دیا جس سے حملہ آور روبوٹ قابو میں آیا، 2022 میں بھی ٹیسلا ٹیکساس گیگا فیکٹری میں کئی ملازمین اپنے کام کے دوران زخمی ہوئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں