تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ٹیسلا کا الیکٹرک ٹرک، صرف ایک چارج میں 800 کلومیٹر کا سفر

ٹیسلا نے ایسا الیکٹرک ٹرک بنایا ہے جو چلتا ہی جائے گا اور صرف ایک چارج میں 800 کلومیٹر کا فاصلہ بغیر کسی رکاوٹ کے طے کرسکے گا۔

معروف امریکی آٹوموبائلز، آٹومیکر اور انرجی کمپنی ٹیسلا نے پیٹرولیم مصنوعات کے بغیر چلنے والا سیمی الیکٹرک ٹرک متعارف کرایا ہے جو صرف ایک ہی چارج میں بغیر کسی رکاوٹ کے 800 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گا۔

اس سے قبل نیکولا، وولؤو اور فرائیٹ لائنر کے الیکٹرک ٹرک ایک چارج میں 500 کلومیٹر کا سفر کرسکتے ہیں تاہم ٹیسلا کے اس الیکٹرک ٹرک نے سفر کا نیا پیمانہ مقرر کر دیا ہے۔

یہ الیکٹرک ٹرک ٹیسلا کمپنی کی ایک انتہائی سستی اور ماحول دوست ایجاد ہے۔

 

خیال رہے کہ الیکٹرک گاڑیوں کی چارجنگ کے لیے الگ سے پٹرولیم اسٹیشن کی طرح الیکٹرک چارجنگ اسٹیشن بنائے جاتے ہیں۔

یہ ٹرک محض 5 سیکنڈ میں زیرو سے 60 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار پکڑتا ہے، جب کہ 8 ہزار پاؤنڈ وزن کے ساتھ یہ ٹرک یہی رفتار 20 سیکنڈ میں پکڑے گا۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ بجلی پر چلنے والا یہ ٹرک ڈیزل سے چلنے والے ٹرک سے اخراجات میں سستا، معیار اور رفتار میں بہتر ہے۔ اس ٹرک کو چلانے کے لیے 4 اعلیٰ کوالٹی کے موٹر لگائے گئے ہیں، جو انجن کا کام سر انجام دیتے ہیں۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ سیمی الیکٹرک ٹرک کا بریک 10 لاکھ کلو میٹر چلنے تک فیل نہیں ہوگا۔
سیمی ٹرک میں ڈرائیور کے کیبن کو جدید بناتے ہوئے اسے نہایت ہی آسان اور کشادہ بنایا گیا ہے، ڈرائیور چاہے تو کھڑا ہوکر گاڑی چلائے چاہے تو بائیں یا دائیں جانب کھڑا ہوکر گاڑی کو کنٹرول کرے۔

ڈرائیور کیبن میں 2 جدید ترین ایل سی ڈی بھی نصب کیے گئے ہیں، جو ڈرائیور کے لیے شیشوں کا کام سر انجام دیں گی۔

Comments

- Advertisement -