پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے ہٹائے جانے کا علم نہیں، اظہر علی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ قیادت سے ہٹائے جانے کا علم نہیں، کپتانی سے ہٹانے کی خبریں میڈیا سے مل رہی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم ٹیسٹ کے کپتان اظہر علی نے قائد اعظم ٹرافی کے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے ہٹائے جانے کا علم نہیں، پی سی بی حکام سے اس بارے میں کوئی بات نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ جب تک کوئی آفیشل بات نہیں ہوتی کچھ نہیں کہہ سکتا، بہتر یہی ہے کہ میں اپنے کھیل پر توجہ دوں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل خبریں گردش کررہی تھیں کہ اظہر علی کو ٹیسٹ کرکٹ کی کپتانی سے ہٹا کر بابر اعظم کو تینوں فارمیٹ کا کپتان مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: بابر اعظم کو تینوں فارمیٹ کا کپتان بنائے جانے کا امکان

سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے بھی اظہر علی کو مشورہ دیا تھا کہ وہ کپتانی سے استعفیٰ دے کر صرف اپنی بیٹنگ پر توجہ مرکوز کریں۔

شعیب کا کہنا تھا کہ اظہر شروع میں ٹیسٹ کپتان نہیں بننا چاہتے تھے مگر زبردستی انہیں اس پر مجبور کیا گیا، پی سی بی نے غیرضروری طور پر ان پر دباؤ بڑھایا اور اب تبدیل کیا جارہا ہے۔

سابق اسپیڈ اسٹار کا کہنا تھا کہ میرا اظہر کو مشورہ ہے کہ وہ اپنے کھیل پر توجہ دیں اور اس بات کا اعلان کریں کہ کیا وہ ٹیم کی قیادت کرنا چاہتے بھی ہیں یا نہیں، اگر آپ کے سر پر معزولی کی تلوار لٹک رہی ہو تو ایسے میں کام کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں