منگل, اکتوبر 1, 2024
اشتہار

بھارت نے بنگلہ دیش کو وائٹ واش کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کمال کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو وائٹ واش کر دیا۔

بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا اور آخری میچ کانپور میں کھیلا گیا بارش کے باعث دو دن تک کھیل نہیں ہوسکا لیکن میزبان ٹیم نے کمال کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈرا کی جانب گامزن میچ کو جیت کر مہمان ٹیم کو سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔

میچ کے پہلے دن بنگلہ دیش کی بیٹنگ کے دوران بارش نے ایسی انٹری دی کہ دوسرے اور تیسرے دن ایک گیند بھی نہ پھینکی جا سکی۔

- Advertisement -

چوتھے دن ریکارڈ 18 وکٹیں گریں۔ بھارت نے پہلے بنگلہ دیش کو پہلی اننگ میں 233 رنز پر محدود کیا۔ پھر 35 اوورز میں دھواں دھار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 285 رنز بنائے اور 9 وکٹوں پر اننگ ڈیکلیئر کرنے کا دلیرانہ فیصلہ کیا۔ اس دوران بھارتی بلے بازوں نے ٹیسٹ کرکٹ کے کئی ریکارڈ تہس نہس کر دیے۔

پانچویں روز بنگلہ دیش کی پوری ٹیم دوسری اننگ میں صرف 146 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی اور بھارت کو جیتنے کے لیے 95 رنز کا آسان ہدف ملا جو اس نے تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

بھارت کے نوجوان بیٹر یشوی جیسوال میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے جب کہ سینئر اسپنر روی چندرن ایشون شاندار سنچری اور 11 وکٹوں کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت سیریز کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز لے اڑے۔

واضح رہے کہ بھارت نے پہلا ٹیسٹ میچ بھی 280 رنز کے واضح مارجن سے جیتا تھا۔
یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے جس کی دو ٹاپ ٹیمیں آئندہ سال جون میں انگلینڈ میں فائنل میں ٹکرائیں گی۔ اس وقت بھارت پہلی اور آسٹریلیا ٹیم دوسری پوزیشن پر موجود ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں