پیر, جنوری 27, 2025
اشتہار

ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی دوسرا ٹیسٹ جیتنے کیلیے کتنے پُرامید؟

اشتہار

حیرت انگیز

ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ٹیون املاچ پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی کے لیے پرُامید ہیں۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ملتان میں جاری دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک پاکستان نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیے گئے 254 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 76 رنز پر 4 وکٹیں گنوا دیں۔

کھیل کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے ٹیون املاچ نے کہا کہ ہم اچھی پوزیشن میں ہیں اور جیت کیلئے پرُامید ہیں ہمیں مستقل مزاجی سے مزید اچھی بالنگ کرنےکی ضرورت ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ میچ جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے پچ پر گھاس بالکل نہیں ہے کل میچ جیتنےکی کوشش کریں گے۔

علاوہ ازیں قومی اسپنر ساجد خان نے کہا کہ امید ہے نئے بلے باز اچھا کھیل کر میچ جیتنےکی کوشش کریں گے اسپن ٹریک میں نئی بال سے بیٹسمین کو ٹائم ملتا ہے بال جیسےہی پرانا ہو گی میچ جیتنےکی کوشش کریں گے۔

ساجد خان نے کہا کہ کچھ غلطیاں ہم سے بھی ہوئی لیکن جس نے جتنا کھیلا اچھا کھیلا ہم نے انگلینڈ سے سیریز جیتی اب ویسٹ انڈیز سے بھی جیتنےکی کوشش کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کے رزلٹ آرہے ہیں پہلے پانچویں دن کا انتظار کرنا پڑتا تھا اب جلدی ہی نتائج آجاتے ہیں۔

اہم ترین

مزید خبریں