ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

ڈراؤنی گڑیا بچے سمیت پراسرار طور پر غائب؟

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہریوں کو جمعے کے روز امبر الرٹ کے  حوالے سے ایک پیغام موصول ہوا جس میں بتایا گیا کہ ’چکی‘ نامی گڑیا پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیکساس الرٹ سسٹم کی جانب سے شہریوں کو جمعے کی علی الصبح پیغام موصول ہوا جس میں بتایا گیا کہ وہ چکی نامی گڑیا کو تلاش کررہے ہیں کیونکہ وہ پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: ’آسیب زدہ‘ گڑیا میوزیم سے پُر اسرار طور پر فرار، معمہ حل ہوگیا

- Advertisement -

شہریوں کو بتایا گیا کہ اس گڑیا کے ہاتھ میں زہریلی چھری ہے اور اس نے بہت سے بچوں کے کارٹونز  اور فلموں میں کام کیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹیکساس الرٹ سسٹم عام طور پر اُس وقت استعمال کیا جاتا ہے جب کوئی بچہ لاپتہ یا اغوا ہوجاتا ہے، اس پیغام کے ذریعے شہریوں سے مدد لی جاتی ہے تاکہ اگر وہ اُسے کہیں دیکھیں تو فوراً آگاہ کریں۔

شہریوں کو بھیجے گئے پیغام میں بتایا گیا کہ چکی اور اُس کا بیٹا گلین دونوں اُس وقت لاپتہ ہوئے جب اُن کے قریب دو لوگوں کو دیکھا گیا۔

پیغام میں بتایا گیا ہے کہ چکی کی عمر 28 سال ہے جس نے سرخ رنگ کا جوڑا پہنا ہوا ہے جبکہ اُس کے بالوں میں نیلے رنگ کا بینڈ بھی لگا ہوا ہے جبکہ اس کا وزن 16 پاؤنڈ ہے۔

ٹیکساس کے پبلک سیفٹی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے وضاحت پیش کی گئی کہ شہریوں کو سسٹم کی خرابی کی وجہ سے پیغامات موصول ہوئے، چکی اور اُس کا بیٹا دونوں وہیں موجود ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں