ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

کرونا وائرس پھیلانے کی دھمکیاں دوشیزہ کو مہنگی پڑگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی پولیس نے مشہور سپر مارکیٹ میں کرونا وائرس پھیلانے کی دھمکیاں دینے والی دوشیزہ کو دہشت گردی کا مقدمہ درج کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی پولیس نے دھمکی آمیز ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والی نوجوان لڑکی کے خلاف ہلاکت خیز کرونا وائرس پھیلانے کی دھمکیاں دینے اور عوام میں سنسنی پھیلانے پر دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک 18 سالہ لڑکی کو دیکھا جاسکتا ہے کہ جو دوران ڈرائیورنگ ویڈیو اپنی ویڈیو بنارہی ہے جس میں وہ مشہور سپر مارکیٹ میں جان بوجھ کر کوویڈ 19 پھیلانے کی دھمکیاں دے رہی ہے اور اس دوران وہ کھانس بھی رہی ہے۔

- Advertisement -

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اداروں نے 18 سالہ لورین مارادیگا کو منگل کے روز گرفتار کرکے دہشت گردی اور عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کا مقدمہ درج کرلیا تھا۔

دوشیزہ نے پولیس کو دوران حراست بتایا کہ وہ کرونا وائرس میں مبتلا نہیں ہے تاہم ابھی تک پولیس کے پاس اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ وہ کوویڈ 19 کی مریضہ ہے یا نہیں۔

ملزمہ نے اتوار کے روز سوشل پلیٹ فارم اسنیپ چیٹ پر ایک ویڈیو سیریز پوسٹ کی تھی جس میں اس نے کہا کہ وہ ہلاکت خیز وائرس کا شکار ہے۔

ملزمہ نے ویڈیو میں اپنی شناخت مارادیگا کے نام سے کرائی اور کہا کہ ‘میں یہاں والمارٹ میں حملہ کرنے والی ہوں، بعد ازاں ایک اور ویڈیو میں وہ کار میں نظر آتی ہے اور کھانس رہی ہوتی ہے۔ ویڈیو میں اس نے کہا کہ اگر آپ کرونا وائرس سے مرنا چاہتے ہیں تو مجھے کال کریں، میں آپ سے ملاقات کروں گی اور آپ کی زندگی کم کردوں گی۔

ملزمہ نے ویڈیو میں بتایا تھا کہ اس نے کرونا ٹیسٹ کرایا ہے جس کی رپورٹ آنا ابھی باقی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں