ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

رواں مالی سال ٹیکسٹائل برآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی، ادارہ برائے شماریات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : رواں مالی سال 2018-19ء کے ابتدائی 5 ماہ ( جولائی تا نومبر 2018-19ء) کے دوران ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں 0.07 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال 2018-19ء کے ابتدائی 5 ماہ ( جولائی تا نومبر 2018-19ء) کے دوران ٹیکسٹائل کی برآمدات سے 5ارب 50کروڑ 62لاکھ ڈالر سے زائد کا زرمبادلہ کمایا گیا ۔

جبکہ گزشتہ مالی سال 2017-18ء کے ابتدائی 5 ماہ ( جولائی تا نومبر 2017-18ء) کے دوران ٹیکسٹائل کی ملکی برآمدات کا حجم 5ارب 50کروڑ 98لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

پی بی ایس کے اعداد و شمار کے مطابق نیٹ ویئرز کی برآمدات میں 10.58 فیصد کا اضافہ ہوا ،جس کی برآمدات کا حجم گزشتہ سال کے 1.9 ارب ڈالر سے بڑھ کر 1.21ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔

تاہم تولیہ کی برآمدات میں 2.24فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ، تولئے کی برآمدات سے 31کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا ، ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات 0.28کے معمولی اضافے سے ایک ارب 2کروڑ ڈالر رہیں۔

کاٹن کارڈڈ کی برآمدات میں 100فیصد کمی ہوئی ، خام کپاس کی برآمدات 72فیصد کمی سے ایک کروڑ 37لاکھ ڈالر تک رہیں ، جبکہ کاٹن یارن کی برآمدات 15فیصد کمی سے 47کروڑ ڈالر تک رہیں ۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں