اسلام آباد: اگست دوہزار پندرہ کے دوران ٹیکسٹائل ایکسپورٹ میں گیارہ فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
وفاقی ادارئے شمارت کے مطابق گزشتہ ماہ ٹیکسٹائل کی برآمدات ایک ارب گیارہ کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئیں جو کہ اگست دوہزار چودہ ننانوئے کروڑ ڈالر تک محدود تھیں، اگست میں خیموں کے سوا تمام ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل مصنوعات کی ایکسپوٹ میں اضافہ ہوا۔
رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں مجموعی ٹیکسٹائل برآمدات دو ارب تیرہ کروڑ اکسٹھ لاکھ ڈالر رہیں، جولائی اگست میں اشیائے خوراک کی برآمدات چھ فیصد کمی سےاکیاون کروڑ سینتالیس لاکھ انتیس ہزار ڈالر رہی۔