اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

ٹیکسٹائل کے شعبے سے اچھی خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : موجودہ نگراں حکومت کی جانب سے معیشت کی بہتری کیلیے کیے جانے والے اقدامات کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے اس سلسلے میں شعبہ ٹیکسٹائل سے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں اکتوبر 2023 کے دوران ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ادارہ بیورو شماریات کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2023 کے دوران ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو 1.437 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلہ میں 5.9 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سال اکتوبر میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو 1.375 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔

- Advertisement -

ستمبر کے مقابلہ میں اکتوبر میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 5.6 فیصد کی نمو ہوئی، ستمبر میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کا حجم 1.361 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو اکتوبر میں بڑھ کر1.437 ارب ڈالر ہوگیا۔

،جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کاحجم 5.565 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 6.3 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو5.941 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں