پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

تھائی لینڈ میں ویزا فری قیام کا آسان طریقہ

اشتہار

حیرت انگیز

تھائی لینڈ کی حکومت نے ملک میں بغیر ویزا قیام کی اجازت کے دورانیے کے بارے میں تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کردیں۔

تھائی لینڈ کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ غیرملکیوں کے لیے ویزا فری مدت کو 60 دن سے کم کرکے 30 دن کرنے کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ ہونا باقی ہے۔

وزارت کے ترجمان نیکورنیج بالانکورا نے کہا کہ ویزا سے متعلق کوئی نیا ضابطہ جاری نہیں کیا گیا ہے اور تھائی لینڈ کے سیاح متاثر نہیں ہوئے ہیں۔

اگرچہ کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے، حکومت اب بھی ویزا پالیسی پر نظرثانی کررہی ہے تاکہ ملک میں سیکیورٹی کو سخت کرنے کے ساتھ ساتھ فوکٹ، چیانگ مائی، پٹایا، ہواہین، کوہ ساموئی اور بنکاک سمیت اہم سیاحتی مقامات پر غیر قانونی سرگرمیوں کی تحقیقات کی جاسکے۔

واضح رہے یہ وضاحت اس خبر کے چند دن بعد سامنے آئی ہے کہ حکام نے اس حقیقت کی بنیاد پر کہ غیرملکیوں کے ملک میں زیادہ دیر قیام نہیں کیا گیا ہے اس بنیاد پر قیام کی اجازت کی مدت کو 60 سے 30 دن تک کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکام نے گزشتہ سال اعلان کیا تھا کہ 93 ممالک کے شہریوں کے بغیر ویزا آمد پر قیام کی مدت کو بڑھا کر 60 دن کردیا جائے گا تاکہ معیشت کو فروغ دیا جاسکے۔

ٹریول آپریٹرز نے حکام کو یہ بھی بتایا کہ اصل سیاح ملک میں 21 دن سے زیادہ نہیں رہتے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں