ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

ویڈیو: دعوت کا اہتمام ہوتے ہی ہزاروں بندر ضیافت اڑانے پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

بینکاک: تھائی لینڈ میں بندروں کی اس سال بھی شان دار ضیافت کی گئی، پھل اور سبزیوں سے بندروں کی خوب تواضع کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ میں ہر سال کی طرح امسال بھی بندروں کے لیے شان دار دعوت کا اہتمام کیا گیا، جس میں سیکڑوں بندروں نے مزے دار چیزیں کھائیں۔

- Advertisement -

بندروں کے لیے سیب، امرود، پائن ایپل، کیلوں اور سبزیوں کے ساتھ ساتھ کیکس اور چاکلیٹس بھی رکھی گئیں، جن سے بندر لطف اندوز ہوتے رہے۔

تھائی لینڈ میں ہر سال بندر میلہ منایا جاتا ہے، اس کا مقصد مقامی شہریوں کی جانب سے ان بندروں کا شکریہ ادا کرنا ہے، جن کی وجہ سے ہزاروں سیاح ہرسال تھائی لینڈ کے شہر لوپ بری سیاحتی مرکز کی سیر کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں