اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے آج ملک بھر میں یوم تشکر منانے کا اعلان کیا ہے، قوم، علماءکرام شہداء و غازیوں کیلئے خصوصی دعائیں کریں۔
اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ یہ دن اللہ رب العزت کے حضور سجدہ شکر بجا لانے کا ہے، آپریشن بنیان مرصوص میں افواج پاکستان کی بےمثال بہادری کو خراج تحسین پیش کیا جائیگا۔
وزیراعظم نے کہا کہ یوم تشکر پوری قوم کے حوصلے اور وحدت کو سراہنے کے لیے منایا جائیگا، مسلح افواج نے آپریشن بنیان مرصوص میں دشمن کی جارحیت کا مؤثر اور بھرپور جواب دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہرمحاذ پر برتری ثابت کی، ہم اس کامیابی پر اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں جس نے ہمیں اس امتحان میں سرخرو فرمایا۔
دشمن کی جارحیت کے باوجود پاکستان نے صبر و تحمل اورمکمل تیاری کے ساتھ اپنے دفاع کو یقینی بنایا
قوم اور علماء کرام آج ملک بھر میں اجتماعی دعاؤں اور نوافل کا اہتمام کریں۔
پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں
وزیراعظم نے کہا کہ قوم، علماء کرام شہداء و غازیوں کیلئے خصوصی دعائیں کریں، افواج پاکستان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔