تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

افغان فوج، 52 کروڑ ڈالر کے طیارے صرف 40 ہزار ڈالر میں فروخت، وجہ جانیے

کابل: افغان فوج کے لیے 52 کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کے خریدے گئے طیارے صرف چند سال میں ہی ناکارہ ہوگئے جنہیں 40 ہزار ڈالر میں فروخت کیا گیا۔

امریکی ادارے اسپیشل انسپکٹر جنرل آف افغان ری کنسٹرکشن نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ افغان ملٹری کے لیے باون کروڑ ڈالر کے زائد روپے مالیت کے 20 طیارے خریدے گئے تھے جن میں سے 16 چند سال میں ہی ناکارہ ہوگئے، جنہیں انتہائی کم قیمت(صرف 40 ہزار ڈالر) میں فروخت کیا گیا ہے۔

مذکورہ طیاروں کو 54 کروڑ 90 لاکھ ڈالر میں دوبارہ استعمال کے قابل بھی بنایا گیا تھا لیکن ان میں سے 16 کسی کام کے نہیں رہے جس کے باعث انہیں فروخت کرنا پڑا۔

خیال رہے کہ نومبر 2009 سے مارچ 2013 تک 16 طیارے کابل انٹرنیشل ہوائی اڈے پہنچائے گئے تھے۔

جبکہ 4 جرمنی میں ریمسٹین کے فوجی ہوائی اڈے پر پہنچا دیے گئے تھے جو تاحال وہیں پر موجود ہیں۔ طیاروں کی مرمت کرنے والے ماہرین نے اس معاملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -